حکومت بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ،شاہی سید

حکومت بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ،شاہی سید

پختونوں کے کاروبار اور تعلیم کے راستے میں رکاوٹوں سے گریز کیا جائےپولیس کا پختون عوام اور اے این پی رہنماؤں سے رویہ قبول نہیں،ورکرزکنونشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام اتوار لی مارکیٹ کراچی میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ کراچی کے پختون لاوارث نہیں ہیں اور اے این پی ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں پختونوں کے کاروبار اور تعلیم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کیا جائے ۔ پختون اور بلوچ قیام پاکستان سے قبل ہی لیاری مارکیٹ اور کراچی میں آباد تھے ۔ بلوچ اور پختون بھائی بھائی ہیں۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ویری فکیشن کے نام پر پختونوں کی تذلیل سے گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 برسوں سے افغان جنگ کے باعث دونوں جانب کے پختون تباہی کا شکار ہیں۔شاہی سید نے کہا کہ لیاری کو پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن یہاں کے عوام بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو بنیادی انسانی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ سندھ حکومت نے بالخصوص پختون آبادیوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ۔شاہی سید نے کہا کہ کراچی دنیا کا سب سے بڑا پختون شہر ہے ۔ شہری جسے بھی ووٹ دیں، عوامی نیشنل پارٹی ان کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس صوبائی حکومت کی بی ٹیم بن چکی ہے ۔ پولیس کا پختون عوام اور اے این پی رہنماؤں کے ساتھ رویہ قابل قبول نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...