ایل ایل بی چار سالہ کورس سے متعلق وائرل خط جعلی قرار

ایل ایل بی چار سالہ کورس سے متعلق وائرل خط جعلی قرار

کراچی(این این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایل ایل بی چار سالہ کورس کی گائیڈ لائن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے طلبہ، جامعات اور عوام کو اس پر یقین نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ایچ ای سی کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مذکورہ خط کمیشن کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا اور اس کا ایچ ای سی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔کمیشن نے واضح کیا کہ طلبہ، تعلیمی ادارے اور دیگر متعلقہ افراد غیر مصدقہ معلومات اور جعلی دستاویزات شیئر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح کی افواہیں بے چینی اور غلط فہمیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ایچ ای سی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ایل ایل بی پروگرام یا کسی بھی تعلیمی پالیسی سے متعلق درست، مستند اور تازہ معلومات صرف کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...