آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ سے 8لاکھ روپے تاوان طلب

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ سے 8لاکھ روپے تاوان طلب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور 6 روز بعد بھی نہ مل سکا، مبینہ اغوا کاروں نے اہلخانہ سے 8 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ڈرائیور کے مبینہ اغوا کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کے منیجر رضوان اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ڈرائیور صدیق الرحمان 21 جولائی سے گاڑی سمیت لاپتا ہے ۔مقدمے کے متن کے مطابق صدیق الرحمان گاڑی کی فزیکل ویری فکیشن کیلئے بلدیہ کے علاقے سعید آباد گیا تھا، ڈرائیور کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا ہے ۔تفتیشی پولیس افسر کے مطابق مدعی نے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، لاپتا ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...