سٹی کالج میں پانی کی عدم فراہمی طلبہ کو شدید مشکلات
کراچی (این این آئی) سٹی گورنمنٹ بوائز کالج موسیٰ کالونی میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔
اور انہیں واش روم استعمال کرنے کیلئے قریبی اسپتال جانا پڑتا ہے ۔طلبہ کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے کالج میں پانی کا کنکشن منقطع ہے ، جس کی وجہ سے طالب علموں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔نیز کالج میں داخلے شروع ہونے کے بعد 3 اگست سے فرسٹ ایئر کی کلاسز بھی شروع ہونے والی ہیں، انہیں بھی پانی نہ ہونے پر اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments