ضلعی پولیس کے 32مقابلے 6ملزمان ہلاک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 32 مقابلے ہوئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 6 ملزمان ہلاک 29 زخمی ڈاکوؤں سمیت 40 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 41 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 932 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 75 کلو 715 گرام چرس، 08 کلو 134 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزمان سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 119 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments