ٹنڈو آدم:شکیل بلوچ کے اغوا کے خلاف احتجاجی ریلی ودھرنا

ٹنڈو آدم:شکیل بلوچ کے اغوا کے خلاف احتجاجی ریلی ودھرنا

ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)ٹنڈو آدم کے معروف تاجر اور گڈز ایسوسی ایشن کے صدر شکیل بلوچ کے مبینہ اغوا کو پانچ روز گزرنے کے باوجود بازیابی عمل میں نہ آنے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی، گڈز ٹرانسپورٹ رہنماؤں اور بلوچ برادری سمیت سینکڑوں شہریوں نے ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔

ریلی محمدی چوک سے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی، جہاں مظاہرین نے شکیل بلوچ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکیل بلوچ کو مبینہ طور پر اغوا ہوئے پانچ دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس سے شہریوں اور تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہیں فوری بازیاب کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...