نیو کراچی صنعتی ایریا میں لوڈشیڈنگ ،نیپرا کو ایک ماہ میں فیصلے کی ہدایت

 نیو کراچی صنعتی ایریا میں لوڈشیڈنگ ،نیپرا کو ایک ماہ میں فیصلے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور فیڈر کی خرابی کے خلاف درخواست پر نیپرا کو درخواست گزار کی شکایت کا تمام فریقین کو سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور فیڈر کی خرابی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صنعتی یونٹس کو یومیہ 14 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ، جس کے باعث صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق علاقے میں فیڈر کی خرابی کے حوالے سے کے الیکٹرک اور نیپرا کو شکایات بھی کی گئیں، تاہم مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صنعتی یونٹس کو بجلی کی مستحکم فراہمی یقینی بنانا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے قانون کے تحت دستیاب متبادل فورم سے رجوع کر رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...