قیوم آباد سے اغوا ہونے والی بچی بحفاظت بازیاب

قیوم آباد سے اغوا ہونے  والی بچی بحفاظت بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ مغوی بچی نمرہ یعقوب کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو 17 جولائی کو قیوم آباد کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن توحید رحمان کا کہنا ہے کہ جدید تفتیشی حکمتِ عملی، تکنیکی شواہد اور مسلسل کارروائیوں کے ذریعے بچی کو بازیاب کرایا گیا۔ اغوا میں ملوث مرکزی ملزم غفار کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مفرور ملزم پیشہ ور گداگر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...