ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ ، دو اہلکار گرفتار، ایس ایس پی معطل

ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ ، دو اہلکار گرفتار، ایس ایس پی معطل

معطل سینئر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جرائم پیشہ عناصر کی معاونت میں ملوث اہلکاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں،آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اس میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ مبینہ سرپرستی کے الزام میں ایک سینئر پولیس افسر کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے اور سخت محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ضلع ویسٹ پولیس کی کارروائی کے دوران ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنایا گیا، جس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل طارق کھوکھر اور پولیس اہلکار حسنین کو گرفتار کر لیا گیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے مبینہ سرپرستی میں ملوث ایس ایس پی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز جاوید ضمیرالدین فاروقی کو فوری طور پر معطل کرنے ، ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سخت محکمانہ و قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں کسی بھی سطح پر جرائم پیشہ عناصر کی معاونت، سرپرستی یا اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث افسران و اہلکاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی کو جرائم کے لیے استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کسی صورت گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر نہ صرف محکمہ بلکہ پوری پولیس فورس کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...