گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ گرفتار

گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں  کا ماسٹرمائنڈ گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستانِ جوہر میں پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ محمد عرفان اقبال کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو تکنیکی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

 ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم فیصل آباد سے اپنے ساتھیوں کو بلا کر ڈکیتی کی وارداتیں کراتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر بلاک ٹو میں ایک گھر میں اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات لوٹنے کی واردات میں بھی ملزم ملوث ہے ۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا ہے ، جبکہ ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...