میر رضا قتل کیس، فوٹیج سے تحقیقات میں اہم پیشرفت

 میر رضا قتل کیس، فوٹیج سے  تحقیقات میں اہم پیشرفت

کراچی (این این آئی)گلستانِ جوہر میں نوجوان بزنس مین میر رضا علی خان کے پراسرار قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

پولیس کو واقعے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موصول ہوگئی ہیں، جن میں مقتول کی آخری نقل و حرکت ریکارڈ ہوئی ہے ، جبکہ جائے وقوعہ سے موبائل فون اور پستول کا ہولسٹر برآمد کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب مبینہ 30 بور پستول تاحال لاپتا ہے ، جس کی تلاش جاری ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا علی خان کو رات 10 بج کر 43 منٹ پر گھر میں ایک دراز سے اسلحہ نکالتے اور اسے گاڑی میں رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ فوٹیج میں اس کے بعد وہ دوبارہ کچن کی جانب جاتے بھی نظر آتے ہیں۔ ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں صبح 4 بج کر 38 منٹ پر جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر اکیلے پیدل جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔تحقیقات کے مطابق میر رضا 28 جولائی کی صبح 4 بج کر 9 منٹ پر پی ای سی ایچ ایس میں اپنی رہائش گاہ سے آن لائن ٹیکسی کے ذریعے روانہ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...