پٹرولیم قیمتوں کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کے مظاہرے

پٹرولیم قیمتوں کے خلاف  مرکزی مسلم لیگ کے مظاہرے

کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف شہر کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔

 مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر بڑھتی ہوئی پٹرولیم قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر معاشی بوجھ بڑھا رہا ہے ۔ ان کے بقول مزدور، دیہاڑی دار اور تنخواہ دار طبقے کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...