فش ہاربر میں نئے فشنگ سیزن کے آغاز سے قبل قرآن خوانی
کراچی(سٹی ڈیسک) فش ہاربر کراچی میں مچھلی کے شکار کے نئے سیزن کے آغاز سے قبل قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا انعقاد فاطمہ مجید، چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، جبکہ ایاز علی، منیجر ایف سی ایس ایل کی زیرِ سرپرستی تقریب کے انتظامات کیے گئے ۔ تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت اور قرآن خوانی کی گئی، جس کے بعد نئے فشنگ سیزن کے کامیاب اور بابرکت آغاز کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments