ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سرچ آپریشن، متعدد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق
کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سیکٹر 11-BD کے جی-13 اسٹاپ اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر علاقے میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشن سے قبل پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا، جبکہ ہدفی مقامات کی جامع تلاشی لی گئی۔ اس دوران بائیومیٹرک سرچ ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت اور تصدیق بھی کی گئی۔آپریشن ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کو مستحکم بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments