مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو سے شہری پریشان

 مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو سے شہری پریشان

بدبو پھیلنے کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہاٹیسٹنگ میں بو والے مادے کی مقدار زیادہ شامل کی گئی ،ایس ایس جی سی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو پھیلنے سے شہری پریشان اور انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کا سامنا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو سے شہری پریشان ہیں۔ بدبو کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔گیس کی بدبو محمود آباد، منظور کالونی، کارساز کے اطراف پھیلی ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ کے اطراف کے علاقوں میں بھی گیس کی بو محسوس کی گئی ہے ۔اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب نئی پائپ لائن کو فعال کیا جا رہا تھا۔ پائپ لائن کو فعال کرنے کے دوران پلانٹس کی ٹیسٹنگ جاری ہے ۔ٹیسٹنگ کے باعث گیس میں بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار زیادہ شامل کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے بعض مقامات پر گیس میں معمول سے زیادہ بو محسوس کی جا سکتی ہے ۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے گیس لیکیج کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ تاہم سسٹم کے تمام پریشرز معمول کے مطابق ہیں، کوئی لیکیج رپورٹ نہیں ہوئی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ گیس میں بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدارعارضی طور پر زیادہ ہے ۔ شہری اطمینان سے معمول کے کام جاری رکھیں۔دوسری جانب سوئی سدرن کمپنی کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ سے معمار تک 16 انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن کی کمیشننگ کا کام شیڈول ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...