کیماڑی کے ٹاؤن ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم، احتجاج کی تیاری

کیماڑی کے ٹاؤن ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم، احتجاج کی تیاری

کراچی (این این آئی) ضلع کیماڑی کے تینوں ٹاؤنز ماڑی پور، بلدیہ اور موڑرو میر بحر کے ملازمین کو گزشتہ مالی سال کے 12 فیصد اور موجودہ بجٹ کے 7 فیصد تنخواہی اضافے کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے ، جبکہ یونینز نے بھرپور احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

ملازمین نے کہا کہ تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافے شامل نہ کیے جانے سے ان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور کسی بھی وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔اس سلسلے میں یونینز نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آڈٹ افسر کو خط ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پرانی تنخواہوں کے بجائے نئی تنخواہوں کی منظوری دی جائے ، بصورت دیگر احتجاج کیا جائیگا۔بلدیہ کیماڑی ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے کنوینئر عیسیٰ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ماڑی پور ٹاؤن کے چیئرمین ہمایوں خان نے او زیڈ ٹی گرانٹ اور دیگر ریکوری کی رقم کو مبینہ طور پر غیر قانونی مدات میں استعمال کیا، جس کے باعث ملازمین اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او زیڈ ٹی فنڈز کا بنیادی مقصد ملازمین کی تنخواہوں اور ضروری اخراجات کی ادائیگی ہے ، اس معاملے پر جلد لوکل گورنمنٹ کمیشن سے رجوع کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...