نجی اسکولوں پر ہفتہ وار اوقات کا اطلاق نہیں ہوگا،وزیر تعلیم
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چند روز قبل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے کھل جائیں گے اور تدریسی عمل ہفتے میں 6 روز تک جاری رہے گا۔تاہم اب وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کی وضاحت کی ہے ۔سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ نجی تعلیمی اداروں پر سرکاری اسکولوں کے ہفتہ وار اوقات کا اطلاق لازمی نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments