صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ، عملہ ہائی الرٹ،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ، عملہ ہائی الرٹ،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کراچی(این این آئی) چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ، جبکہ ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اتوار کو جاری بیان میں منصور احمد شیخ نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی سے انجام دیں اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کریں۔انہوں نے بتایا کہ صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی، کچرے اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ضروری مشینری اور عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور بارشوں کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور امداد فراہم کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...