یوم شہدا سندھ پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

یوم شہدا سندھ پولیس عقیدت  و احترام کے ساتھ منایا گیا

میرپورخاص، حیدر آباد ، سانگھڑ (بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا ) مختلف شہروں میں یوم شہدا سندھ پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

 میرپورخاص رینج پولیس کی جانب سے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ حیدر آباد میں ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔ ایس ایس پی آفس سانگھڑ میں شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش اور یادگار شہدا پر پھول چڑھا کر سلامی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...