روہڑی:کھتری، لالہ گلی کے مکینوں کا قلت آب کیخلاف مظاہرہ

روہڑی:کھتری، لالہ گلی کے مکینوں کا قلت آب کیخلاف مظاہرہ

کئی ماہ سے فراہمی بند،تحریری شکایت کی، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، مظاہرینبنیادی وجہ طویل بجلی بندش،جنریٹرز نصب کر رہے ،جلد بہتری آئیگی،سی ایم او

روہڑی (نمائندہ دنیا) روہڑی کے گنجان آباد علاقوں کھتری گلی اور لالہ گلی کے مکینوں نے پینے کے پانی کی قلت اور کم پریشر کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میونسپل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج میں مطلوب قریشی،سہیل ارشد قریشی،عارف قریشی،نوشاد قریشی ودیگر نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا گزشتہ کئی ماہ سے کھتری گلی اور لالہ گلی میں پینے کے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جبکہ کم پریشر کے باعث پانی گھروں تک نہیں پہنچ رہا، جس کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت سیکڑوں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا پانی بحران سے پریشان مکینوں نے متعدد بار میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر افسران سے تحریری طور پربھی شکایت بھی کی، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے وزیر بلدیات اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر سے مطالبہ کیا کہ پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے مستقل بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو اس بنیادی سہولت سے محروم نہ رہنا پڑے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر چیف میونسپل آفیسر روہڑی امتیاز سومرو نے بتایا کہ شہر میں پانی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کی بنیادی وجہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے ،شہریوں کو مستقل پانی کی فراہمی کیلئے میونسپل کمیٹی نے واٹر ورکس کے تالابوں پر ہیوی جنریٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بجلی بندش کے دوران بھی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...