سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ استحصالِ کشمیر ریلی

سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ استحصالِ کشمیر ریلی

کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی نے بدھ کے روز کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے \'یومِ استحصال کشمیر\' ریلی کا انعقاد کیا، جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کی۔

یہ ریلی یونیورسٹی کی مرکزی عمارت سے شروع ہوئی اور آئی ٹی ٹاور کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی میں سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے ڈینز، مختلف تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، افسران، عملے اور طلبہ نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجیب صحرائی نے مقبوضہ کشمیر اور وہاں کے عوام کے خلاف بھارت کی ان سازشوں کی شدید مذمت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...