میرپور خاص:ٹرک اسٹینڈ کی دکانوں کی بجلی کٹنے سے دکاندار پریشان

میرپور خاص:ٹرک اسٹینڈ کی دکانوں کی بجلی کٹنے سے دکاندار پریشان

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)اقبال پمپ ٹرک اسٹینڈ کے دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سال سے ایک ٹرانسفارمر سے ہم 25 سے زائد دکانداروں کو بجلی دی جارہی تھی جس کا بل باقاعدگی سے جمع کرایا جاتا ہے۔

 ٹرک اسٹینڈ سے متصل گلشن اقبال کالونی کے بااثر افراد کی جانب سے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد بلاجواز ہماری لائٹ 15 روز سے کاٹی ہوئی ہے جس کیلئے احتجاج کیا گیا تو پولیس اور واپڈا حکام کی جانب سے جلد لائٹ کی بحالی کا وعدہ کیا مگر بااثر افراد کی ایما پر ہم دکانداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ ہمارا کاروبار لائٹ سے چلتا ہے جونہ ہونے سے معاشی پریشان ہیں، ہمارے مزدور بھی کئی روز سے بیروز گار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...