سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا مرکزی دفتر توجہ کا مرکز

سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا مرکزی دفتر توجہ کا مرکز

جشنِ آزادی کے سلسلے میں سیپاکی عمارت کو دلکش سبز روشنیوں سے سجا دیا گیاپاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کے رنگوں کو نمایاں کیا گیا ہے

کراچی (آئی این پی)سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا مرکزی دفتر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ جشنِ آزادی کے موقع پر سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(سیپا)کی عمارت کو دلکش سبز روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ عمارت کی اندرونی و بیرونی آرائش کو خصوصی گرین تھیم میں ڈھال کر ماحول دوست پاکستان اور گرین سندھ کا پیغام اجاگر کیا گیاہے ۔ سیپا کی عمارت کے مرکزی فرنٹ پر سبز، سرخ اور دیگر رنگوں کے خوبصورت امتزاج کے ذریعے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کے رنگوں کو نمایاں کیا گیا جس کا مقصد حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اور تینوں ممالک کے مضبوط برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ فیصل عقیلی نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر سیپا کی عمارت کو سبز روشنیوں سے سجانے کا مقصد قومی جذبے کے ساتھ ماحول کے تحفظ کا پیغام بھی عام کرنا ہے اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔سیپا کی عمارت کی خصوصی آرائش بھی اسی بھائی چارے اور دوستی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے ۔ڈی جی سیپا عاشق لانگاہ نے کہا کہ سیپا ہر قومی دن کو ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے منفرد انداز کے ساتھ مناتا ہے ۔ ڈی جی سیپا نے شہریوں سے اپیل کی کہ جشنِ آزادی کے موقع پر ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں اور سرسبز و صاف سندھ کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...