جولائی کے مہینے میں 492موٹرسائیکلیں اور 12کاریں چھینی گئیں

جولائی کے مہینے میں 492موٹرسائیکلیں اور 12کاریں چھینی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر،این این آئی) جولائی کے مہینے میں 492 موٹرسائیکلیں اور 12 کاریں چھینی گئیں، سی پی ایل سی رپورٹ جاری سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (CPLC) کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ جولائی کے دوران جرائم کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق شہر میں 492 موٹرسائیکلیں اور 12 کاریں چھینی گئیں، جبکہ شہریوں کی 2 ہزار 648 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ علاوہ ازیں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں 1 ہزار 846 موبائل فونز چھینے گئے جبکہ شہر میں بھتہ خوری کے بھی 18 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے اطلاعات سیکریٹری اسامہ جعفری نے کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آج اس خوف میں مبتلا ہیں کہ وہ صبح روزگار، ملازمت یا کاروبار کے لیے گھر سے تو نکلتے ہیں، لیکن انہیں یہ یقین نہیں ہوتا کہ وہ شام کو بحفاظت اپنے گھر واپس بھی پہنچ سکیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...