اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری میں بینک منیجر ملوث نکلا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں 7 اگست کی درمیانی رات آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر ہی ملوث نکلا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث نکلا، ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے تھے ۔ملزم نے برقع اور ماسک پہن کر اے ٹی ایم میں اتنی بڑی واردات کی اور نظروں سے بچنے کے لیے اے ٹی ایم بوتھ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر ببل گم لگائی۔تاہم برقع، ماسک اور ببل گم بھی ملزمان کو نہ بچا سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بینک آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم دوست کے پاس رکھوائی، ملزمان سے 29 لاکھ 74 ہزار کی رقم برآمد کر لی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments