سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری نظام کا جائزہ

سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری نظام کا جائزہ

عادی غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ تمام تکنیکی و انتظامی رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں ،سیکریٹری کالجز

کراچی (آئی این پی)سیکریٹری کالجز ندیم میمن کی زیرِ صدارت سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری کے مؤثر نفاذ، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی حاضری اور نگرانی کے نظام سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بائیومیٹرک حاضری کے نظام کو مکمل طور پر فعال، شفاف اور مؤثر بنانے ، غیر حاضر ملازمین کو فوری شوکاز نوٹس جاری کرنے اور عادی غیر حاضر ملازمین کے خلاف سروس رولز کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری کالجز ندیم میمن کو صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری اور ملازمین کی حاضری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سیکریٹری کالجز نے ہدایت کی کہ تمام ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے اور نظام میں موجود تمام تکنیکی و انتظامی رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں تاکہ شفافیت، نظم و ضبط اور جوابدہی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ میرپورخاص اور سکھر ریجن کے ڈائریکٹرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ریجن میں بعض اساتذہ مسلسل غیر حاضر (مفرور)ہیں جس پر سیکریٹری کالجزنے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ ملازمین کو فوری شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ان کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کا حکم دیا۔ ندیم میمن نے واضح کیا کہ غیر تسلی بخش جواب دینے یا مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...