پولیس کا کاشف ڈاڈا گروپ سے مقابلہ،زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار

 پولیس کا کاشف ڈاڈا گروپ سے مقابلہ،زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار

کراچی(آئی این پی)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کا رات گئے گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ سے مقابلہ۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت تین ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس پارٹی پرانا گولیمار میں گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تھی۔پولیس پارٹی کے پہنچنے پر 6 سے زائد مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔جوابی کاروائی میں پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرنے ہوئے ایک زخمی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی متیجاب احمد ولد سلیم ،احمد عرف مایا ولد سکندر اور عاصم ولد وریل کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...