گراؤنڈ پر تجاوزات کے خلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ پر مبینہ تجاوزات اور غیر مجاز کمرشل سرگرمیوں کے خلاف درخواست کی فوری سماعت منظور کرتے ہوئے سماعت 17 اگست کو مقرر کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 5 میں واقع مذکورہ گراؤنڈ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 1987 میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو سب لیز پر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments