کورنگی سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو مبینہ کرپشن پر شوکاز نوٹس
کراچی (این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے گورنمنٹ اسکول کورنگی کے ہیڈ ماسٹر کو سامان کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔۔۔
حکام کے مطابق متعلقہ ہیڈ ماسٹر پر سامان کی خریداری کے بجٹ میں مبینہ طور پر 30 فیصد کرپشن کا الزام ہے ۔ ہیڈ ماسٹر نے مبینہ طور پر خود کی کمپنی بنا کر اسی کو ٹھیکا دیا۔کورنگی میں اسکولوں کے مرمتی کام اور فرنیچر کی خریداری کا ٹھیکا ہیڈ ماسٹر کی کمپنی کو دیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو فنڈز جاری ہونے سے قبل اسکول اسپیسفک بجٹ سے 30 فیصد کٹوتی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments