شاہ لطیف ٹاؤن میں اندھی گولی سے ایک شخص زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 16A کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے اندر موجود اجمل ولد اختر کو نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگی۔فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments