میر رضا قتل کیس، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 16ویں روز بھی احتجاج

میر رضا قتل کیس، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 16ویں روز بھی احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کے حصول کیلئے احتجاج 16ویں روز بھی کیا گیا۔ پولیس کی مبینہ ناقص تفتیش کے خلاف شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور اعلیٰ پولیس حکام کی معطلی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی ریلی شاہراہ قائدین سے شاہراہ فیصل تک نکالی گئی۔

ریلی کے شرکا نے سب سے پہلے قبرستان پہنچ کر میر رضا کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ میر رضا کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میررضا کو ملک سے محبت تھی اور وہ آزادی کا دن مناتا تھا۔فاتحہ خوانی کے بعد ریلی مین شاہراہِ قائدین سے ہوتی ہوئی نرسری کے مقام پر پہنچی۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر میر رضا کیلئے انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ درج تھا۔میر رضا کے والد نے کہا کہ ہم اعتماد پہلے والی ٹیم پر بھی کر رہے تھے اور نئی ٹیم پر بھی کر رہے ہیں۔ ہم موقع دے رہے ہیں، امید ہے کہ انصاف ملے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تفتیش میں تاخیر اور شواہد چھپانے کے الزام میں فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او سمیت دیگر افسران کو معطل کیا جائے ، ان دنوں میں ڈی آئی جی ایسٹ نے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا، ان کے ہیڈ ڈی آئی جی ایسٹ تھے تو انہیں بھی معطل کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...