نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا افتتاح، 4 ون ونڈو کاؤنٹرز قائم

نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا افتتاح، 4 ون ونڈو کاؤنٹرز قائم

بزرگ شہریوں کیلئے بھی خصوصی کاؤنٹر قائم،25لاکھ شہری مستفید ہونگےشہریوں کیلئے نادراٹیبلٹ اور سیلف سروس کیوسک مشین بھی نصب کی گئی

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر کراچی میں نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔نئے مرکز سے علاقے کے تقریباً 20 سے 25 لاکھ شہری مستفید ہوں گے ۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی سید عادل عسکری، ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ، ڈائریکٹر جنرل نادرا عامر علی خان اور نادرا کے دیگر افسران نے شرکت کی۔نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 4 ون ونڈو کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ پاک آئی ڈی اور وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز بھی مختص کیے گئے ہیں۔ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جاسکیں۔نئے مرکز میں نادرا ٹیبلٹ اور سیلف سروس کیوسک مشین بھی نصب کی گئی۔

جن کے ذریعے شہری شناختی دستاویزات سے متعلق بعض خدمات خود حاصل کرسکیں گے ۔نادرا حکام کے مطابق عائشہ منزل مرکز کے قیام سے علاقے کے شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اپنے علاقے میں ہی دستیاب ہوں گی اور انہیں دور دراز مراکز کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل ہفتے میں 6 دن صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کرے گا۔ شہریوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ضرورت پڑنے پر شام کی شفٹ بھی فعال کی جاسکے گی۔حکام نے کہا کہ نئے مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات آسان، تیز اور بہتر انداز میں ان کی دہلیز کے قریب فراہم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...