قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ ، گرفتار ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ ، گرفتار ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم ملک فیاض کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم ملک فیاض کو عدالت میں پیش کیا۔

 تفتیشی افسر انسپکٹر محمد امین نے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ملک فیاض پر رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ ملزم کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...