لاپتہ شہری کی بازیابی، درخواست گزار کامزید بیان ریکار ڈکرنیکاحکم

لاپتہ شہری کی بازیابی، درخواست گزار کامزید بیان ریکار ڈکرنیکاحکم

سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پولیس نے اپنی مرضی کامقدمہ درج کیا تھاسانحہ گل پلازا میں سیشن کورٹ کی تنویر پاستا ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ہائی وے سے لاپتہ شہری حارث کی بازیابی کی درخواست پر درخواست گزار کا مزید بیان دفعہ 161 کے تحت ریکارڈ کرنے کاحکم دیدیا۔ سماعت کے دوران ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اور ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے رپورٹس کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتہ شہری حارث کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ درخواست گزار 30 جولائی کو عدالت کی ہدایت پرمتعلقہ تھانے پیش ہوا، تاہم پولیس نے حکم کے باوجود درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق مقدمہ درج نہیں کیا۔ وکیل نے کہا کہ پولیس نے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کیا۔ عدالت نے درخواست گزار کا مزید بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیان دفعہ 161 کے تحت ریکارڈ کیا جائے۔

عدالت نے ایس ایس پی کراچی ایسٹ اورمتعلقہ ایس ایچ اوزکو عدالتی حکم نامہ ارسال کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ ایم آئی ٹی-II کو حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں سانحہ گل پلازہ کیس میں گل پلازہ یونین صدر تنویر پاستا ودیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوسکیں، متعلقہ ٹرائل کورٹ نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 21 اگست تک مہلت دی ہے ۔ جسکے بعد چالان پیش کیا جائیگا۔ عدالت نے مؤقف سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...