حکومت نے مہنگائی وٹیکسز کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ،کاشف سعید

حکومت نے مہنگائی وٹیکسز کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ،کاشف سعید

پٹرولیم لیوی کی مد میں 1560ارب سے زائد رقم عوام کی جیب سے نکالی گئیظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف آج گورنر ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا،گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ شہباز حکومت نے مہنگائی اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی حکومت کا بھتہ ہے جس کے باعث معیشت تباہ، عوام بدحال اور مہنگائی کا طوفان برپا ہے ۔ انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث اس وقت ملک شدید معاشی اور سیاسی بحرانوں کی زد میں ہے ۔گزشتہ مالی سال میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1560 ارب روپے سے زائد رقم عوام کی جیب سے نکالی گئی۔ چاروں صوبوں کی طرح سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی ظالمانہ پٹرولیم لیوی کے خلاف اتوار کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر گورنر ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا۔

جس میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومتی ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے نت نئے ٹیکس عائد کرکے مہنگائی کا سارا بوجھ عام آدمی پر ڈال رہی ہے ۔ بھاری لیوی نے نہ صرف براہ راست پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا بلکہ اس کے اثرات اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور صنعت سمیت زندگی کے ہر شعبے پر پڑ رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کی جیب پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کرے ۔ حکومت اگر اپنے اخراجات اور مراعات میں کمی کرے تو عوام پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...