میلاد مصطفیؐ منانا عین اسلام کے مطابق، سربراہ سنی تحریک

میلاد مصطفیؐ منانا عین اسلام کے مطابق، سربراہ سنی تحریک

خاتم النبیین کے اسوہ پرچل کرہی انسایت سے محبت، امن کاپرچم بلند کیا جاسکتاحکومت جشن میلاد کے جلسوں، ریلیوں کوفول پروف سکیورٹی دے ، شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفیؐ مناناعین اسلام کے مطابق ہے ، خاتم النبیین محمد مصطفیؐ کے اسوہ حسنہ پرچل کرہی انسایت سے محبت اور امن کے پرچم کوبلند کیا جاسکتا ہے ، جشن میلاد النبی ؐ کے جلسے ، جلوسوں اورمیلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں ،سرکار دو عالم ؐ کاجشن ولادت منانا اللہ رب العزت کی وحدانیت کی دلیل ہے ،مذہبی منافرت پھیلانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، ان کیخلاف قانون کوفوری حرکت میں لایا جائے ،عاشقان رسول ؐ جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائینگے ،درود وسلام کی صداؤں میں نکالی جانیوالی میلاد ریلیوں اور جلوسوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے ،نگرانی کیلئے ٹاور سے نشترپارک تک کیمرے نصب کئے جائیں۔ کھارادر میں میلاد مصطفیؐ کمیٹی کے تحت استقبال ربیع النور کے سلسلے پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد وں سے خوفزدہ نہیں ہیں، انشاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی میلاد مصطفی ؐ بھرپور منایا جائیگا ،عاشقان رسولؐ گلی محلوں گھروں کو سبز پرچم اور برقی قمقموں سے سجائیں ،میلاد مصطفیؐ مناتے ہوئے درود وسلام سے فضا کو معطر کردیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ وجہ تخلیق کائنات ہیں ،آپؐ کی ولادت کے طفیل ظلم وجہالت کے بادل چھٹ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...