تاریخ کو مسخ نہیں کرنا چاہیے ، بچوں کو سچ بتائیں، سعید غنی

تاریخ کو مسخ نہیں کرنا چاہیے ، بچوں کو سچ بتائیں، سعید غنی

بچوں کی کم عمری کے ذہنوں میں ڈالی جانے والی باتیں طویل عرصے تک رہتی ہیںملک کے قیام اور اس کے بعد کے حالات کے حقائق سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہوگا

کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی تاریخ کو کسی صورت مسخ نہیں کرنا چاہیے اور ملک کے قیام سمیت اس کے بعد پیش آنے والے تمام حقائق بچوں کو سچ بتانے چاہئیں تاکہ انہیں سچ سننے کی عادت ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تکریم اساتذہ فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ یوم آزادی پاکستان کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ اچھی روایت ہے کہ پوری قوم جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہے اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں جو جذبہ نظر آرہا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔

بدقسمتی سے ماضی میں اسکولوں میں پاکستان کے قیام اور اس کے بعد کے حالات کے بارے میں جو کچھ پڑھایا جاتا رہا وہ مکمل حقائق پر مبنی نہیں تھا۔ بچوں کی کم عمری میں ان کے ذہنوں میں جو باتیں ڈال دی جائیں وہ طویل عرصے تک ان کے ذہنوں میں رہتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں ملک کی تاریخ کے تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بننے کے وقت ملک کے حالات اچھے نہیں تھے اور قیام پاکستان کے بعد کئی سال تک ملک کو جس طرح چلایا گیا، اس کی حقیقت بھی بچوں کو بتانی چاہیے ،جس دن ہم نے یہ طے کرلیا کہ غلط کو غلط اور درست کو درست قرار دینا ہے ، اسی دن ہمارے بہت سے مسائل حل ہونے کی بنیاد پڑ جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...