کے ایچ اے میں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

کے ایچ اے میں یومِ آزادی  جوش و خروش سے منایا گیا

کراچی(این این آئی)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن (کے ایچ اے )کے زیر اہتمام یومِ آزادی اولمپین حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم گلشن اقبال میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

 اس موقع پر خواتین کا نمائشی ہاکی میچ بھی کھیلا گیا ۔تقریب کا آغاز کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا جس کے بعد کے ایچ اے وائٹ ٹیم اور کے ایچ اے کلر ٹیم کے درمیان خواتین کا نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔کے ایچ اے وائٹ کی جانب سے عائشہ ندیم جبکہ کے ایچ اے کلر ٹیم کی طرف سے ماہین علی نے گول اسکور کیا۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض کشمالہ بتول اور رزیان خان نے انجام دیے ۔تقریب کے مہمان خصوصی اولمپین حنیف خان تھے ۔ انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر تقریب کے انعقاد اور کے ایچ اے کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...