عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ، وزیر صنعت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے مختلف وفود نے ملاقات کی اور انہیں عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت، صوبے کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments