بنیادی سہولیات سے عوام کو ترسایا جا رہا ہے ،بلال سلیم قادری
کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بجلی،پانی اور گیس جیسی تینوں بنیادی ضروریات سے عوام کو ترسایا جا رہا ہے۔
حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔شہری شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت اور گیس کے کم پریشر کے عذاب میں مبتلا ہیں،مگر عوام کی مشکلات کا کوئی مستقل حل نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی دہلیز تک پانی پہنچانے میں بھی ناکام ہوچکی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments