پوری حکومتی مشینری میر رضا کیس کو خراب کرنے میں لگی ہے ، منعم ظفر
کراچی (آئی این پی)امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پوری حکومتی مشینری میر رضا علی کیس کو خراب کرنے میں لگی ہے ۔
ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میر رضا علی کیس جو پہلے خودکشی بتایا گیا اور قبر کشائی کے بعد جو رپورٹ سامنے آئی وہ بالکل مختلف تھی، اس میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں گرفتار کرنا حکومت کی ذمے داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کا نصف حصہ پانی سے محروم ہے ، واٹر کارپوریشن کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، پانی کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حب کینال سے پانی کی فراہمی کا حال سب کے سامنے ہے ۔منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ ریڈ لائن کے نام پر لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments