آزادی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد، 40 گاڑیوں نے حصہ لیا

 آزادی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد، 40 گاڑیوں نے حصہ لیا

کوئل نے پہلی، پیرل نے دوسری اور شاہ جہاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی ریس کے انعقاد کا مقصد قدیم کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے ،کمشنر سید حسن نقوی

کراچی(اے پی پی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اتوار کو جشن آزادی کے سلسلہ میں آزادی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا۔ ریس صبح ساڑھے آٹھ بجے نٹی جیٹی پل سے شروع ہوکر کمشنر آفس پر اختتام پزیر ہوئی ۔ اعلامیہ کے مطابق گدھا گاڑی ریس میں کم وبیش چالیس گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا ۔کمشنرنے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ریس میں کوئل گدھے نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،مجید بلوچ فاتح گدھے کے کامیاب سوارقرارپائے ۔ دوسری پوزیشن پیرل نے حاصل کی جس کے سوار چیمہ تھے جبکہ شاہ جہاں گدھے گاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اس کے سوار لال بادشاہ تیسرے نمبر پر رہے ۔کمشنر نے پاکستان زندہ بعد نعرے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے گدھا گاڑیوں اور ان کے سواروں کے ناموں کااعلان کیا اورانہیں مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کے انعقاد کا مقصد کراچی کے قدیم کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے ،اس سے شہر میں امن کو مستحکم کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا کہ گدھے گاڑی ریس کا انعقاد شہر کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے جس پر کراچی کے لوگ خاص طور پر لیاری کے لوگ قابل مبارکباد ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...