شہری کو قتل کرکے لاش جلانے والے میاں بیوی گرفتار

 شہری کو قتل کرکے لاش جلانے  والے میاں بیوی گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس نے قتل کرکے لاش جلانے کے کیس میں خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موچکو کے علاقے میں فیضان عرف فیضی کو قتل کرکے نعش جلانے کیس کے مرکزی ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ملزمان نے اپریل میں اپنے داماد کو قتل کرکے جلا دیا تھا نعش مکمل سوختہ تھی تلاش معلومات پر جسکی شناخت فیضان عرف فیضی کے نام سے ہوئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا۔واقعہ کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے معمہ حل کر کے دو ملزمان مقتول کے سسر اکرم ولد نور زمان اور سالے عطائللہ ولد اکرم کو گرفتار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...