گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ملک کو اربوں کا نقصان پہنچا سکتا ہے ، محمود مولوی

گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ملک کو اربوں کا نقصان پہنچا سکتا ہے ، محمود مولوی

کراچی (این این آئی)قومی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما محمود مولوی نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے حوالے سے حکومت اور ٹرانسپورٹرز دونوں کو فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محمود مولوی نے خبردار کیا کہ احتجاج کے باعث اس وقت بھی ملک کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ، تاہم اگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوا اور ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک گیا تو نقصان اربوں روپے تک پہنچ سکتا ہے جس کا ملک کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز جان بوجھ کر احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو مزید معاشی نقصان پہنچے ۔ سوال یہ ہے کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود یہ مسئلہ حل کیوں نہیں ہوسکا؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...