یوم آزادی پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
کراچی(این این آئی)معروف سماجی رہنما مشتاق سومرو نے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں، بالخصوص پاکستان رینجرز، پاک فوج اور پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
ایک بیان میں مشتاق سومرو نے کہا کہ 14 اگست کا قومی دن جس جوش و جذبے ، امن اور خوشگوار ماحول میں منایا گیا، اس کے پیچھے سیکیورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں کی شب و روز محنت اور قربانیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم جب بھی کوئی قومی تہوار مناتی ہے ، ہمارے سیکیورٹی اہلکار اپنی خوشیاں اور آرام قربان کرکے دن رات عوام کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فرائض انجام دیتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments