14اگست پر گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر گرفتار

14اگست پر گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سلطان آباد میں جشن آزادی والے دن گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

تھانہ ڈاکس پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر مقتولہ کے شوہر نے موقف ظاہر کیا تھا کہ واقع اسلحہ صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا جبکہ پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں شوہر کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر شوکت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کرلیا اور گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ 363/26 بجرم دفعہ 302 ت پ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمدہ اسلحہ بھی غیرقانونی پایا گیا جس پر مزید مقدمہ 364/26 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ کا اندراج کیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...