ڈیفنس میں کروڈ آئل لیک کا معاملہ، لائن کی مرمت کا کام شروع

 ڈیفنس میں کروڈ آئل لیک کا معاملہ، لائن کی مرمت کا کام شروع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس خیابانِ سحر اسٹریٹ 13 کے قریب سڑک پر گزشتہ رات کروڈ آئل لیک ہونے کے بعد متعلقہ انتظامیہ نے فوری طور پر آج صبح مرمتی کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق صبح ہوتے ہی متعلقہ انتظامیہ اور عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جہاں لیک ہونے والی کی مرمت کا کام جاری ہے ۔سڑک پر کروڈ آئل موجود ہونے کے باعث اسٹریٹ 13 کے مخصوص مقام کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے ۔انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت مکمل ہونے تک متاثرہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا جبکہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈیفنس خیابان سحر اسٹریٹ 13 کے قریب نجی کمپنی کی لائن لیک ہونے سے آئل بہہ کر سڑک پر پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے سڑک تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...