متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار، شہریوں کو مشکلات

 متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار، شہریوں کو مشکلات

لیاقت آباد اور جیکب لائن میں سڑکوں کی خراب صورت حال سے مکین نالاں خراب میٹریل استعمال،دو ماہ بعد ہی گڑھے بن جاتے ہیں ،شہریوں کا شکوہ

کراچی(سٹی ڈیسک)شہر قائد کی متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جانے کے باعث لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور اس کے نتیجے میں گاڑیاں بھی خستہ حالی کا شکارہیں،پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے جو ٹیکس کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے لیکن اس کے باوجود 2 بندرگاہیں رکھنے والے کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ ہزاروں کلو میٹر پر پھیلا تباہ حال روڈ انفرااسٹرکچر اس بات کا گواہ ہے کہ ملکی معیشت کو کندھے پر اُٹھانے والا یہ شہر بری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔پی آئی بی کالونی کے ساتھ گزرنے والی جیل روڈ کی خراب حالت سے عوام واقف ہیں جہاں سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔لیاقت آباد اور جیکب لائن میں بھی سڑکوں کی خراب صورت حال سے مکین نالاں ہیں۔کورنگی کارخ کرنے والے بھی وہاں کی سڑکوں کی حالت سے بخوبی واقف ہیں۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ اول تو سڑکیں بنتی نہیں اور بنتی ہیں تو اتنے خراب مٹیریل سے کہ ایک دو ماہ بعد ہی پھر ویسی ہی ناہموار اور گڑھے دار ہو جاتی ہیں، یونیورسٹی روڈ اور بعض دیگر اہم سڑکیں اسی خرابی کی مثال ہیں۔ خراب سڑکوں کے باعث لوگوں کو جن مسائل کا سامنا ہے ، اُن میں ٹریفک جام سرفہرست ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...