سرجانی ٹاؤن ہنگامہ آرائی کیس ،ملزم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

سرجانی ٹاؤن ہنگامہ آرائی کیس ،ملزم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں ملزم ذیشان عرف چھوٹا کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہنگامہ آرائی کی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے کے ڈی اے کے عملے اور پولیس پر فائرنگ بھی کی تھی۔ ملزم کے وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس نے ایک ہی روز ایک، ایک گھنٹے کی تاخیر سے دونوں مقدمات درج کیے ۔وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے کسی قسم کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...