کے ایم سی کی قیمتی املاک بیچنے کی اطلاعات پراپوزیشن کوتشویش
اطلاعات درست ہیں تویہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کاہے ، سیف الدین ایڈووکیٹجائیدادیں عوامی اثاثے ، قانونی طریقہ اختیار کرنا چاہئے، بلدیہ کمشنر، ڈی جی نیب کوخط
کراچی(این این آئی)کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے میونسپل کمشنر کے ایم سی اور ڈی جی نیب کے نام ایک خط میں ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کے ایم سی کی ملکیت میں بعض انتہائی قیمتی بنگلوں، سرکاری رہائشگا ہوں اور دیگر املاک کو فروخت کرنے یا انکی منتقلی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ فی الوقت کلفٹن میں بنگلونمبر 29 اور 30 جن کا رقبہ 4865 مربع گز ہے کے نیلام کی کارروائی شروع کی گئی ہے جبکہ پلاٹ نمبر 25 ، 2000 مربع گز، 9-ST گلشن اقبال رقبہ 1161.6 مربع گز اور پلاٹ نمبر 28 سبزی منڈی نزد عسکری پارک رقبہ 2000 مربع گز کوکمرشل کیاجا رہا ہے۔
سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہاکہ یہ اطلاعات درست ہیں تومعاملہ نہایت سنگین نوعیت کاہے کیونکہ کے ایم سی کی قیمتی جائیداد یں عوامی اثاثے ہیں اورانکے بارے میں کسی بھی قسم کافیصلہ شفاف طریقہ کار، متعلقہ قانونی تقاضوں مجاز فورم کی منظوری اورعوامی مفاد کو مد نظر رکھ کرہی کیا جاسکتا ہے ۔ اپنے خط میں انہوں نے بطور اپوزیشن لیڈر کے ایم سی کے اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کے ایم سی کی قیمتی املاک کو کسی بھی صورت غیر شفاف انداز میں فرونت، منتقل، لیز یا کسی تیسرے فریق کے حوالے نہ کیا جائے ۔ تمام بنگلوں، سرکاری رہائش گاہوں اور قیمتی جائیدادوں کی مکمل فہرست فراہم کی جائے ۔ کس املاک کو فروخت، نیلام، لیز یاکسی اورطریقے سے منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے ، اسکی مکمل تفصیلات دی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments